ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دونوں فریق مل کر رام مندر کا فیصلہ کریں :سپریم کورٹ

دونوں فریق مل کر رام مندر کا فیصلہ کریں :سپریم کورٹ

Wed, 22 Mar 2017 12:07:26  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رام مندر مسئلے کا دونوں فریق مل کر عدالت کے باہر حل نکالنے کی کوشش کرے ۔چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی صدارت والی بنچ کے سامنے اس مسئلے کو جلد سماعت کے لیے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی طرف سے ذکر کرنے پر عدالت نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے کوئی حل نکالا جانا چاہیے ، اس کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے، یہ معاملہ جذبات سے جڑاہوا ہے، اس لیے اس کا بات چیت کے ذریعے نکالا جائے، تو ٹھیک رہے گا۔دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ کرانے میں عدالت تعاو ن کرے گی۔چیف جسٹس جے ایس کھیہر نے کہا کہ اگر دونوں فریق چاہیں ،تو وہ اس معاملے میں ثالثی کرنے کو تیار ہیں۔سبرامنیم سوامی نے کہا کہ اس مسئلے پر کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے، دوسرا فریق راضی نہیں ہو رہا ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں گزشتہ چھ سالوں سے زیر التوا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ دونوں فریق ایک میز پر بیٹھیں اور اس کا حل تلاش کریں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے سٹنگ جج کو ثالث بنانے کو تیار ہیں، اگر آپ کی ثالثی ناکام ہو جاتی ہے پھر ہم اس پر فیصلہ کریں گے۔دراصل رام مندر مسئلے پر جلد سماعت کے لیے آج بی جے پی لیڈر اور وکیل سبرامنیم سوامی نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ذکر کیا تھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ آپ دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت میں کیا ہوا ،یہ ہمیں بتائیے اور اس معاملے کو 31؍مارچ کو پیش کیجئے ہم اس پر سماعت کریں گے۔


Share: